فیصل رحمان کی پنجابی فلموں میں کام کرنے کی خواہش

فیصل رحمان کی پنجابی فلموں میں کام کرنے کی خواہش

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکار فیصل رحمان نے پنجابی فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ نجی ٹی وی پر فیصل رحمان نے کرتے ہو ئے کہا کہ انہیں پنجابی فلموں میں کام نہ کرنے کا افسوس ہے لیکن اب وہ پنجابی فلموں میں کام کرنا چاہیں گے، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے نوجوان ہدایتکار کام اچھا کر رہے ہیں لیکن اگر وہ بالی وڈ کو نقل کرنا چھوڑ دیں تو وہ مزید بہتر کام کر سکتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی مادری زبان فارسی ہے اور خواہش ہے کہ وہ اس زبان میں کوئی فلم تیار کریں۔

مزید : کلچر