وہاڑی: اے ڈی سی آر اوروکلاء کے مابین چپقلش، مقدمہ درج ہونے پر ڈی سی آفس کاگھیراؤ

وہاڑی: اے ڈی سی آر اوروکلاء کے مابین چپقلش، مقدمہ درج ہونے پر ڈی سی آفس ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)اے ڈی سی آر اور وکلاء کے مابین مبینہ چپقلش کا معاملہ شدت اختیار کر گیا،اے ڈی سی آراور وکلاء کے مابین مبینہ چپلقش کے خلاف ریونیور اہلکار پٹواریوں،لینڈ ریکارڈ سنٹر اور ایپکا کی ہڑتال،اے ڈی سی کی مدعیت میں وکلاء کے خلاف مقدمہ درج،مقدمہ درج ہونے پر وکلاء بھی میدان میں نکل آئے،وکلاء کی ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کا گھیراؤڈپٹی کمشنر آفس میں (بقیہ نمبر65صفحہ12پر)

داخلے کی کوشش، ضلعی انتظامیہ کے خلاف بھرپور نعرے بازی،پولیس کی بھاری نفری ڈپٹی کمشنر کمپلیکس پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزہونے والا اے ڈی سی ریونیو اور وکلاء کے مابین تنازعہ شدت اختیار کرگیااے ڈی سی آر سردرار فاروق ڈوگراور وکلاء کے مابین جاری مبینہ چپقلش کے خلاف محکمہ ریونیو،انجمن پٹواریان،لینڈ ریکارڈ آفس سمیت آل پاکستان کلرکس ایسوشی ایشن نے مکمل ہڑتال کی ہڑتال کے باعث اراضی ریکارڈ سنٹر سمیت ضلع بھر کے دفاتر مکمل طور پر بند رہے جس کے باعث سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ضلعی صدر ایپکا محمد طیب بھٹی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے ڈی سی آر کی عدالت میں وکلاء گردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں ایپکا تمام ملازمین کی نمائندہ جماعت ہے جب تک افسران کی عزت بحال نہیں ہوگی ایپکا احتجاج جاری رکھے گی جس پر اے ڈی سی آر فاروق ڈوگر کی مدعیت میں جعفر جاوید وصلی، ناصر جاوید وصلی اور نثار جٹ ایڈووکیٹس کے خلاف وکلاء کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی جس پر وکلاء بھی سڑکوں پر نکل آئے سینکڑوں وکلاء صدر بار چوہدری شکیل احمد تارڑ اور جنرل سیکرٹری علی اعجاز چوہدری کی قیادت میں ڈی سی کمپلیکس میں داخل ہوگئے جہاں وکلاء نے ضلعی انتظامیہ افسران کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئیے ڈی سی آفس میں داخل ہونے کی کوشش کی صدر بار چوہدری شکیل احمد تارڑ اور جنرل سیکرٹری علی اعجاز چوہدری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر درج کی گئی ہے جھوٹے مقدمات سے وکلاء کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جب تک اے ڈی سی آر اور ریونیو عملہ وکلاء سے معافی نہیں مانگے گا ہم مکمل ہڑتال جاری رکھیں گے اس موقع پرکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری نے ڈی سی کمپلیکس پہنچ گئی بعد ازاں صدر بار اور جنرل سیکرٹری نے آج ڈسٹرکٹ بار وہاڑی میں ریونیو عدالتوں کے بائیکاٹ سمیت مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا انہوں نے کہا کہ اگر وکلاء کے خلاف دائر بے بنیاد مقدمہ خارج کرکے سینئر وکلاء سے معافی نہ مانگی تو آج ریونیو اہلکاران کو دفاتر میں بھی بیٹھنے نہیں دیں گے۔

گھیراؤ

مزید : ملتان صفحہ آخر