گراں فروشوں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے، عالمگیر خان

  گراں فروشوں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے، عالمگیر خان

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)صوبائی سیکرٹری زکواۃ و عشر عالمگیر خان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیاکی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پراے (بقیہ نمبر66صفحہ12پر)

ڈی سی ریونیو فاروق ڈوگر، اے سی وہاڑی احمد نوید، اے سی بوریوالا رانا اوورنگ زیب، اے سی میلسی راشد نعمت، ڈی ایم او وقار اکبر بھی موجودتھے اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا اورکار کر دگی کومزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔صوبائی سیکرٹری زکواۃ و عشر عالمگیر خان نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے حکو مت پنجاب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے چیکنگ جاری رکھیں گراں فروشوں سے سختی سے نمٹا جائے گراں فروشوں کو موقع سے گرفتار کر کے جیل بھیجا جائے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اس موقع پر کہا کہ گراں فروشوں کو25لاکھ سے زائد جرمانہ کیا جا چکا ہے متعدد گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں کی گئیں ہیں ضلع وہاڑی میں 28پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کام کر رہے ہیں ناجائز منافع خوری کو ہر طریقے سے روکا جا رہا ہے ہمیں عوام کا مفاد سب سے عزیز ہونا چاہیے گراں فروشوں کے خلاف مہم کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنا یا جا رہا ہے اس مو قع پر تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی موجود تھے۔

عالمگیرخان

مزید : ملتان صفحہ آخر