حکومتی ناقص پالیسیاں، عوام دووقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں، شمیلہ اسلم

  حکومتی ناقص پالیسیاں، عوام دووقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں، شمیلہ اسلم

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار) مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے شمیلہ اسلم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناقض پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام دووقت کی روٹی کو ترس گئے (بقیہ نمبر67صفحہ12پر)

ہیں مہنگائی بے روزگاری سے عام آدمی کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں سلیکٹڈ حکومت اور اس کے کپتان نے نالائقی کی انتہاء کرکے یوٹرنز اور غلطیوں کے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے جس سے عوام عذاب جھیلنے پر مجبور ہیں ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے فوری طور پر نئے الیکشن کرواکر عوام کے نئے مینڈیٹ کی حامل قیادت کو کام کرنے کا موقعہ دیا جائے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز نہ ہو نے دیا جائے۔

شمیلہ اسلم

مزید : ملتان صفحہ آخر