مہنگائی سابقہ حکومت کی نااہلی، مسائل جلد حل ہونگے، اعجاز سلطان بندیشہ

  مہنگائی سابقہ حکومت کی نااہلی، مسائل جلد حل ہونگے، اعجاز سلطان بندیشہ

  



وہاڑی(بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں مہنگائی سابقہ ن لیگ کی حکومت کی ناقض پالیسیوں کے کرتوتوں کی وجہ سے ہے آج مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے اپنے کرتوت ہیں یہ لوگ اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لیے ڈرامے بازی کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی ورکروں (بقیہ نمبر68صفحہ12پر)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے اپنے دور اقتدار پلوں پر بے تحاشا دولت کو ضائع کیا غریب عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کچھ نہیں کیا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے باصلاحیت معاشی ٹیم کے ذریعے ملک کی معیشت مضبوط کیا جارہا ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت کی لوٹ کھسوٹ کا حساب پی ٹی آئی حکومت بھگت رہی ہے اور ن لیگ کے دور کا اربوں کھربوں روپے کا قرضہ اب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اتار رہی ہے جس سے مسائل پر جلد از جلد قابو پا لیا جائے گا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ پنجاب کے تمام شعبوں میں کام ہو رہا ہے۔

اعجازبندیشہ

مزید : ملتان صفحہ آخر