سی ای او ایجوکیشن ملتان تعیناتی کیلئے 2”خانوں“میں مقابلہ

  سی ای او ایجوکیشن ملتان تعیناتی کیلئے 2”خانوں“میں مقابلہ

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کے سی ای او کی خالی سیٹ کیلئے2”خانوں“ میں مقابلہ ہو گیا۔ دو امیدوار سابق سی ای او اور سابق ڈی ای اوسامنے آگئے، تفصیل کے مطابق سی ای او ایجوکیشن ملتان اتھارٹی کیلئے سابق سی ای اوز شمشیر خان او ر ریاض خان میں سخت مقابلہ ہے، دونوں کو سیاسی حمایت بھی حاصل ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض خان کو وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ شمشیر(بقیہ نمبر69صفحہ12پر)

خان کو صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک سپورٹ کررہے ہیں دونوں کی فائلیں اس وقت وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ٹیبل پر موجود ہیں جس پر آئندہ 24گھنٹے میں فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

مقابلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر