گرفتاری کاخوف، جمشید دستی نے مزید 3مقدمات میں حفاظتی ضمانت حال کرلی

  گرفتاری کاخوف، جمشید دستی نے مزید 3مقدمات میں حفاظتی ضمانت حال کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصو صی) سابق ایم این اے جمشید دستی نے گرفتاری کے ڈر سے ہائیکورٹ سے مزید تین مقدمات میں حفاظتی ضمانت حاصل کرلی ہے۔ ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس مجاہد(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

مستقیم نے جمشید دستی کی حفاظتی ضمانت 14 دن کے لئے منظور کی ہے سابق ایم این اے جمشید دستی کے خلاف تھانہ سٹی علی پور میں 2018 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جمشید دستی نے تھانہ حافظ جمال اور تھانہ تونسہ میں درج مقدمات میں بھی حفاظتی ضمانت حاصل کی جمشید دستی کے خلاف سڑک پر ٹائر جلا کر بلاک کرکے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا الزام بھی ہے جمشید دستی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج کیے گئے تھیجمشید دستی کی جانب سے ایڈووکیٹ باصر سکھانی عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ مقدمہ بے بنیاد ہے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔
حفاظتی ضمانت