نکاح فارم نامکمل چھوڑنے والے نکاح خوانوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ

نکاح فارم نامکمل چھوڑنے والے نکاح خوانوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ

  



ملتان (سٹی رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے نکاح فارم قانون کے مطابق فل نہ کرنے کا نوٹس لے لیا ہے(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

اور قانونی طور پر فل نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کی رپورٹ مرتب کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے قانون کے مطابق نکاح فارم فل کرنے کیلئے نکاح خوانوں کی تربیت دی گئی ہے اور نکاح فارم نامکمل چھوڑنے والے نکاح خوانوں کے خلاف کاروائی کا عندیہ دیا تھا اب پنجاب حکومت نے تمام لوکل گورنمنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ نکاح خوانوں کی جانب سے بھیجا جانیوالا ریکارڈ چیک کیا جائے اور قانون کے مطابق نکاح فارم نہ بھرنے والے نکاح رجسٹرار کے خلاف کاروائی کی جائے۔

نکاح خوان

مزید : ملتان صفحہ آخر