طلبہ اپنی زندگی کوسیر ت النبیؐ کے مطابق گزاریں، ڈاکٹر زاہد حسین

  طلبہ اپنی زندگی کوسیر ت النبیؐ کے مطابق گزاریں، ڈاکٹر زاہد حسین

  



خانیوال (بیورو نیوز،نمائندہ پاکستان،نامہ نگار) یونیورسٹی کالج آف منیجمنٹ اینڈ سائنسز خانیوال میں محفل میلاد مصطفی کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین(بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

چوہان تھے۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان‘کوآرڈی نیٹر مہرین عون‘سر رضوان‘مس سدرہ سمیت اساتذہ اور طلباء وطالبات نے بھرپور شرکت کی۔ محفل میلاد مصطفی تین مرحلو ں پر مشتمل تھی جس میں طلباء وطالبات کے مابین حسن قرأت‘نعت خوانی او رسیرت البنی کے حوالہ سے تقریری مقابلہ جات کروائے گئے۔ان مقابلہ جات کے منصفین کے فرائض سرعماس بن عاقب‘سروقاص‘مس حافظہ سونیا‘مس گلشن‘سرسلمان سعید‘سرمحبوب ریاض‘سرمحمد آصف ندیم اور مس شمائل نے سرانجام دئیے۔ججز کے فیصلے کیمطابق حسن قرأت کے مقابلے میں پہلی پوزیشن فزکس کے طالبعلم محمدرضوان‘دوسری پوزیشن کمپیوٹر سائنس کے طالبعلم محمد حمزہ اور تیسری پوزیشن میتھامیٹکس کے طالبعلم عبید اقبال نے حاصل کی جبکہ نعتیہ مقابلے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طالبہ صائمہ علی نے پہلی‘زوالوجی کی طالبہ عائشہ ےٰسین نے دوسری اور فزکس کے طالبعلم مشرف حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح نعتیہ مقابلہ میں زوالوجی کے طالبعلم محمدسعداول‘زوالوجی کی طالبہ زینب گفتاردوئم اور زوالوجی کی طالبہ امرین ریاض سوئم قرار پائے۔کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء وطالبات اپنی زندگیو ں کو سیرت البنی ؐ کی تعلیمات کے مطابق گزاریں کیونکہ قرآن وسنت کی روشنی میں زندگی بسرکرنیوالے دنیا وآخر ت میں سرخرو ہوتے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ یونیورسٹی کالج آف منیجمنٹ اینڈ سائنسز کے طلبہ ہمار ی اولاد کی مانند ہیں اور نیک اولاد صدقہ جاریہ ہے ہمیں چائیے کہ ہم حضرت محمد ؐ کی سیرت پر عمل کریں اسی میں ہماری بھلائی ہے۔آخر میں کیپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین چوہان نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان اور کوآرڈی نیٹر مہرین عون کے ہمراہ پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء وطالبات میں شیلڈز اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ محفل میلاد مصطفی کا اختتام دردوسلام اور دعا سے ہوا۔

سیرت النبیؐ

مزید : ملتان صفحہ آخر