دوبئی سے آنیوالا مسافر ملتان ائیر پورٹ پرگرفتار

  دوبئی سے آنیوالا مسافر ملتان ائیر پورٹ پرگرفتار

  



ملتان ( وقا ئع نگار) ایف آئی اے ملتان نے ملتان ایئر پورٹ پر دوبئی سے آنے والی فلیٹ میں مسافر کو حراست میں لیکر قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔ تفصیل کیمطابق گزشتہ روز ایف(بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

آئی اے ملتان کی ٹیم نے دوبئی سے آنے والی فلیٹ سے ملتان پہنچنے والا ساہیوال کے رہائشی الطاف حسین کو گرفتار کرلیا۔ مسافر کی گرفتاری کی وجہ یہ تھی کہ اس کے پاس روانگی کا ریکارڈ آئی بی ایم ایس ریکارڈ میں نہ ملا، جس پر ایف آئی اے حکام نے مسافر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر