ٹیچرتشددکیس میں ملوث2ملزمان کامزید 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  ٹیچرتشددکیس میں ملوث2ملزمان کامزید 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  



ملتان (خبر نگار خصو صی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے نجی کالج کے پروفیسر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں گرفتار دو ملزموں کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔فاضل عدالت میں (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

پولیس کی جانب سے ملزم طالب علموں احمد کمال اور حسن فاروق کو پیش کرتے ہوئے ویڈیو برآمد کرنے اور تفتیش کرنے کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جبکہ اس سے قبل پیشی پر متاثرہ ٹیچر اعجاز نے عدالت میں پیش ہوکر فنکشن کے دوران لڑکوں کے ساتھ معمولی تلخ کلامی کے بدلہ میں تشدد ہونے کا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔جبکہ عدالت میں ملزمان کے وکلائنے ٹیچر کا لڑکی کو کال کرکے تنگ کرنے کا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔عدالت نے تفتیشی آفیسر کو واقعہ کی تحقیقات کرکے مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

جسمانی ریمانڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر