حادثات میں 2افراد جاں بحق،2نے موت گلے لگالی
ملتان،وہاڑی، رحیم یارخان،بوریوالا(وقائع نگار، نمائندگان پاکستان)حادثات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2نے خود کشی کرلی تفصیل کے مطابق خودکشی کی کوشش کرنے والا 35 سالہ شخص کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا،جانبر نہ ہوسکا۔ تفصیل کے مطابق بالک والا شجاعباد کا رہائشی غلام عباس نے اپنی بیوی کے ساتھ لڑائی کرکے گندم والی گولیاں کھالی جسے حالت غیر ہونے پر نشتر ہسپتال منتقل کیاگیا،جو دوران علاج زندگی کی بازی ہارگیا، پولیس نے ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی ہے۔جبکہ ٹ(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)
بہ سلطان پور اور مترو روڈ اڈا پل گھاٹ والا کے قریب رکشہ اور ٹرالی میں تصادم ہوگیا حادثہ کے نتیجہ میں پانچ سالہ طالب علم ریحان ولد نذر محمد موقع پر جاں بحق جبکہ حسنین نامی بچہ شدید زخمی ہوگیا زخمی بچے کو ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کردیا جہاں حسنین کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیاوہاڑی کے ملحقہ علاقے چک نمبر 44 پندرہ ایل کا رہائشی ساجد رکشہ چلاتا ہے وہ آپنی بیوی کے ہمراہ میاں چنوں آرہے تھے بچہ ماں کی گود سیاچانک جمپ لگنے سے نیچیگرگیااور رکشہ کا ٹائر بچے کے اوپر سے گزر گیا بچہ کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیاڈاکٹرز نے بچے کو بچانے کی سر توڑ کوشش کی پر بچہ جانبر نہ ہو سکا۔خانپور کارہائشی 20سالہ محمد بلال کو کالج نہ جانے پر بری طرح ڈانٹ دیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر محمد بلال نے زہریلا سپرے پی لیا‘ حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد بلال جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے2افراد جن میں رکن پورکارہائشی20سالہ محمد شکیل اور ڈہرکی کارہائشی20سالہ محمد حاصل کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی کے درمیان تصادم، نوجوان کی ٹانگ فریکچر ہو گئی۔تفصیل کے مطابق اللہ دتہ ولد محمد شفیع قوم جملیرا سکونتی موضع دلہ عاکوکا موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بوریوالا جا رہا تھا کہ جب وہ ساہوکا کے نواحی گاوں چک نمبر 313 ای بی کے قریب پہنچا تو موٹر سائیکل اچانک گدھا گاڑی سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں نوجوان محنت کش اللہ دتہ جملیرا سکنہ موضع دلہ عاکوکا زخمی ہو گیا اور اس کی ٹانگ فریکچر ہو گئی۔ متاثرہ شخص کو علاج معالجہ کی غرض سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثات