چوبارہ: کتے کاٹے کی ویکسین نہ ملنے سے میٹرک کاطالب علم چل بسا

چوبارہ: کتے کاٹے کی ویکسین نہ ملنے سے میٹرک کاطالب علم چل بسا

  



چوبارہ(نمائندہ خصوصی) چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی چوبارہ اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت اوربے حسی کی انتہاء عرصہ درازسے تحصیل بھرمیں آوارہ کتوں کی تلفی نہ ہوسکی آوارہ کتے کے کاٹنے(بقیہ نمبر59صفحہ12پر)

سے نواں کوٹ تھل کے گورنمنٹ ہائی سکول نہریاں والا کامیٹرک کا طالب علم چمن ایک ماہ سے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد فوت ہوگیا ہے آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بعد Anti Rabies ویکسین نہ ملنے اور بروقت علاج نہ ہونے سے شدید مسائل کا سامنا ہے اور تحصیل بھر میں آئے روز جانور اور انسان آوارہ کتوں کی زد میں آکر زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہورہے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چوبارہ کے علاقہ مانجھی والا میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ایک کسان کے چھ حانور متاثر ہوئے تھے جن میں دو جانور ہلاک ہوگئے تھے چیف آفیسر ایم سی چوبارہ, ایم ایس THQ چوبارہ,اور ضلعی انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبزول کروائی گئی لیکن روایتی سستی اور بیحسی نے ایک انسان کی جان لیلی وفات پانے والے طالبعلم چمن کے والدین پر غشی کے دورے سیاسی و سماجی رہنماؤں چوہدری آصف, ملک اختر, مہرافضل ودیگرمعززین علاقہ نے ڈپٹی کمشنرلیہ ذیشان جاوید سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ آوارہ کتوں کی تلفی اور ویکسین مہیا نہ کی گئی تو وسیع احتاج کریں گے۔

ویکسین

مزید : ملتان صفحہ آخر