قتل کے مقدمہ ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید، 2لاکھ جرمانے کی سزا

  قتل کے مقدمہ ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید، 2لاکھ جرمانے کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج بہاولپورحافظ عبدالحمیدنے تھانہ صدر بہاولپورکے قتل عمدکے مقدمہ 402/19 کافیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر(بقیہ نمبر60صفحہ12پر)

ملزم رستم ولدامام بخش کوعمرقیدکی سزاکاحکم سنایاہے ملزم کو2 لاکھ روپے زرتلافی بھی مقتول کے ورثاکودیناہوگاایسانہ کرنے پراسے6 ماہ مزید قیدسخت بھگتناہوگی ملزم کودفعہ(ii)337-H کے تحت دوماہ کی سزادی گئی ہے ملزم رستم شادی کی ایک تقریب میں تیس بورپسٹل سے ہوائی فائرنگ کررہاتھااسے منع کیاگیاتووہ طیش میں آگیااورمنع کرنیوالے محمدحسین ولدمشتاق احمد کوسیدھافائرکرکے ہلاک کردیا۔
عمر قید