بطور گواہ عدم پیشی پرسب انسپکٹر سمیت 5پولیس اہلکاروں کے وارنٹ جاری

بطور گواہ عدم پیشی پرسب انسپکٹر سمیت 5پولیس اہلکاروں کے وارنٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصو صی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات کے مقدمہ میں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے والے سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے (بقیہ نمبر61صفحہ12پر)

ہوئے گرفتار کرکے مقدمہ کی آئندہ سماعت 12 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس میں درج مقدمہ سرکار بنام منیر میں بطور گواہ پیش نہ ہونے والے سب انسپکٹر راقب عثمان، اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا ابوبکر کانسٹیبلوں جاوید اقبال، زاہد اقبال اور تصور کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
وارنٹ