کالے یرقان میں مبتلا 35سالہ شخص چل بسا

  کالے یرقان میں مبتلا 35سالہ شخص چل بسا

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا35 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑگیا۔2 زیر علاج۔ تفصیل کیمطابق گھوٹکی(سندھ) کارہائشی35 سالہ بادل کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد (بقیہ نمبر62صفحہ12پر)

کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوججود بادل جانبرنہ ہوپایااوردم توڑگیا جبکہ 2متاثرین جن میں نیو غلہ منڈی کی رہائشی55سالہ عزیز بی بی اور فتح پور کمال کارہائشی 25سالہ محمد نواز کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر