ترین ایجوکیشن فاؤنڈ یشن کے زیر اہتمام لودھراں پبلک سکول میں سائنس فیئرکا انعقاد

ترین ایجوکیشن فاؤنڈ یشن کے زیر اہتمام لودھراں پبلک سکول میں سائنس فیئرکا ...

  



لودھراں (نمائندہ پاکستان)ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لودھراں پبلک سکول میں چھٹے سائنس فیئر کا انعقاد کیاگیا۔70سرکاری سکولوں کے 700 طلباء و طالبات نے دو روزہ سائنس فیئر میں اپنے اپنے سکولوں کی جانب سے (بقیہ نمبر63صفحہ12پر)

علیحدہ علیحدہ سٹالز لگائے اور اپنے پراجیکٹ نمائش کے لئے پیش کیے۔ سائنسی میلہ میں معروف تنظیموں لنکن کارنر، علم نیرون، کاسمک پرسپیکٹو اور علم روہی نے مختلف منصوبوں کو پیش کیا تاکہ طالب علم اس سے اپنی وسعت علمی کے لحاظ سے فائدہ حاصل کر سکیں۔ ان تنظیموں نے بہت سے طالب علموں کو اپنے ٹیلنٹ کو مزید اجاگر کرنے کیلئے رہنمائی کی۔سائنس فیئر کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران قریشی تھے جبکہ ڈی پی او لودھراں ملک جمیل ظفر،پی ٹی آئی لودھراں کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر شیر محمد اعوان، حافظ محمد صدیق ارائیں، مہر اکرم سیال،چیف ایگزیکٹیو آفسیر ایجوکیشن میاں عبدالرزاق،اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف و دیگر نے سائنسی سٹالز کا وزٹ کیا اور بچوں اور بچیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران قریشی نے سائنس فیئر منعقد کروانے پر ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین سائنسی میلے کے انعقاد پر ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے۔ لودھراں جیسے علاقے میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے اس قسم کی سائنسی نمائشیں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ ڈی پی او لودھراں ملک جمیل ظفر نے کہا کہ سائنس فیئر میں شرکت کرکے بہت خوشی ہوئی ہے اس طرح کے ایونٹس سے طلباء طالبات کی چھپی ہوئی صلاحیتیں سامنے لانے میں بھرپور مدد ملے گی۔ ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفسیراکبر خان، اسسٹنٹ پروگرام منیجر محمد یعقوب نے مہمانوں کو سائنس فیئر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اکبر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ سائنس فیئرمیں شریک طلبا ء وطالبات کو ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن اپنے مختلف ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز میں شرکت کے مواقع فراہم کریگا۔ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن گزشتہ 9 سالوں میں ضلع لودھراں کے سرکاری سکولوں کو مختلف شعبہ جات میں فنی و مالی معاونت فراہم کر رہی ہے تاکہ ان سکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔ان سکولوں میں ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن بنیادی ڈھانچے، اساتذہ کی تربیت اور بہتر تعلیمی مواد کیلئے تقریباً550ملین کے فنڈز دے چکی ہے۔ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ضلع لودھراں میں 64سکولوں کو جدید سائنسی تجربہ گاہیں جدید سائنسی آلات کے ساتھ تعمیر کر کے دی ہیں۔سائنسی میلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے سکولوں کے طلباء وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

سائنس فیئر

مزید : ملتان صفحہ آخر