انصاف کی فراہمی میں وکلا ء ہمیشہ معاون رہے، سعید اللہ مغل

  انصاف کی فراہمی میں وکلا ء ہمیشہ معاون رہے، سعید اللہ مغل

  



رحیم یارخان،خان پور(نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید اللہ مغل نے دارالامان میں تعلیم بالغاں مراکز کا افتتاح کر دیا۔سینئر سول جج شیخ فیاض الدین، انچارج دارالامان زوبیہ مدثر اور ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی بھی اس موقع پر موجو دتھے۔محکمہ خواندگی و غیر رسمی تعلیم اور دارلامان انتظامیہ کے مشترکہ اشتراک سے دارالامان میں تعلیم بالغاں مرکز قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد دارالامان میں مقیم ان پڑھ خواتین کو مخصوص تعلیمی کورس کے ذریعے خواندہ بنایا جائے گا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

سعید اللہ مغل نے دارالامان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقیم خواتین تعلیم بالغاں پروگرام سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کو بھی حصول علم کی جانب راغب کریں۔انہوں نے انچارج دارالامان زوبیہ مدثر کی جانب سے دارالامان میں مقیم خواتین کو خواندہ بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدام کو سراہا۔اس موقع پر انچارج دارالامان زوبیہ مدثر نے کہا کہ دارالامان میں مقیم خواتین کو خواندہ بنانے کے لئے محکمہ خواندگی و غیر رسمی تعلیم کے تعاون سے ناخواندہ خواتین کو اردو، انگریزی او ریاضی سمیت دینی تعلیم دی جائے گی۔بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید اللہ مغل نے سینئر سول جج شیخ فیاض الدین اور انچارج دارلامان زوبیہ مدثر کے ہمراہ خواتین میں کتابیں اور دیگر میٹریل تقسیم کیا۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید اللہ مغل، سینئر سول جج شیخ فیاض نے خان پور بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا، خان پور پہنچنے پر صدر بار محمد افضل صادق ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری غلام یٰسین عباسی ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء صاحبان نے ان کا بھر پور استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے ایس ایچ او سٹی محمد شبیر جھورڑ کی سربراہی میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید اللہ مغل، سینئر سول جج شیخ فیاض نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی افتتاح کیا اس موقع پر مہمانان خصوصی کے لیے پروقار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا تقریب سے خطابات کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید اللہ مغل، سینئر سول جج شیخ فیاض نے کہا کہ خان پور بار کے وکلاء کی جانب سے جو محبت ملی وہ ناقابل فراموش ہے عدلیہ نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ہر حالت میں عدل کیا جائے اور عوام کو انصاف فراہم کرنے کے لیے وکلاء صاحبان ہمیشہ مددگار اور معاون رہے ہیں، صدر بار ایسوسی ایشن محمد افضل صادق ایڈووکیٹ نے مہمانان خصوصی کا خان پور بار آمد کر شکریہ ادا کیا جبکہ خان پور بار کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید اللہ مغل کو اعزازی ممبر بنانے کا بھی اعلان کیا تقریب کے آخر میں وکلاء کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سعید اللہ مغل، سینئر سول جج شیخ فیاض کو ثقافتی ٹوپی اور اجرک کے علاوہ شیلڈ بھی تحفے میں دی گئی اس موقع پر ایڈیشنل جج خان پور سعید احمد بھٹہ، ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ محمد اختر بھٹی، ایڈیشنل سیشن جج عمر فاروق بھٹی، سول ججز احمد عمران، مظہر چغتائی، خواجہ ذیشان مجتبیٰ، حسن محمود بھٹی، فاروق احمد وڑائچ، محمد زبیر احمد موجود تھے تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری بار غلام یٰسین عباسی ایڈووکیٹ نے ادا کیے۔

سعید اللہ مغل

مزید : ملتان صفحہ آخر