حضور اکرمؐ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے، طاہر اقبال چوہدری

حضور اکرمؐ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے، طاہر اقبال چوہدری

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ حضورِ اکرم صلی ؐکی سیرتِ طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا کرکے ہی دنیا کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ سالانہ محفل میلاد مصطفیؐ عاشقان مصطفٰی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید سہری زاہد اقبال چوہدری قمر اقبال چوہدری صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

احمد کھرل کے بیٹے رائے مبشر کھرل حاجی محمد رفیق رانا تحصیلدار ملک مزمل عارف کھوکھر ملک محمد جاوید سابق صوبائی خطیب اوقات قاضی محمد وہاج قادری ضلعی جنرل سیکرٹری پی پی پی سید اعجاز حسین شاہ سابق چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین میاں غلام عباس پیرزادہ صوبائی رہنما پی ٹی آئی چوہدری طاہر انور واہلہ احسن ایوب بندیشہ سابق چیئرمینز و ناظمین زاہد کریم گجر راجہ فدا حسین سجاد خان کھچی رانا محمد عثمان طاہر حسین سٹھار مبارک علی پٹواری حاجی ذوالفقار علی مغل شیخ سلیم غلام عباس حاجی جاوید اقبال چوہدری اقبال یوسف حاجی سعید سمیت عاشقان مصطفٰی کی کثیر تعداد نے شرکت کی طاہر اقبال چوہدری نے مزید کہا کہ نبی اکرم صلی ؐکی آمد سے انسانیت کو حقوق نصیب ہوئے آقا دو جہاں کے آنے سے ظلمت دور ہوئی محفل میلاد مصطفی میں ملک کے نامور ثناء خوان محمد اختر بزمی فیضان علی قادری یاسر اقبال فریدی راؤ محمد جاوید نقشبندی محمد امین قادری ملازم حسین شیرازی حافظ سجاد چشتی عثمان طاہر میاں شہران سائیں نزیر احمد قاری مختار احمد محسن رضا سعیدی اور ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کے بیٹے حسن طاہر ودیگر نے حضور نبی کریم ؐ کی شان رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیں۔

مشعل راہ

مزید : ملتان صفحہ آخر