چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی آ ج ملتان میں انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت متوقع

  چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی آ ج ملتان میں انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی،وقائع نگار)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی آج لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس میں متوقع شرکت کے حوالے سے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، بار ہال میں ایک ہزار (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

سے زائد لوگوں کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ لائیو ایونٹ دکھانے کیلئے بار لائبریری میں ایل سی ڈی بھی لگائی جائے گی۔ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینے کیلئے 1300 سے زائد پولیس اہلکار و افسران کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے۔دریں اثنائچیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی آج ملتان متوقع آمد کے پیش نظر محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے نشتر ہسپتال۔چلڈرن کمپلیس شہباز شریف اور فاطمہ جناح میں ہائی الرٹ رہے گا۔اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کو خاص ہدایت جاری کردی ہے۔ جس کے بعد سی ای او ڈاکٹر منور عباس نے شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال۔فاطمہ جناح خواتین ہسپتال انتظامیہ کو ہسپتال میں صفائی۔مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی۔سٹاف کی ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
متوقع