پی سی جی اے وفد کی احمد یار ہراج کی سربراہی میں جہانگیر ترین سے ملاقا ت، اہم امورپرتبادلہ خیال

  پی سی جی اے وفد کی احمد یار ہراج کی سربراہی میں جہانگیر ترین سے ملاقا ت، اہم ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے وفد کی احمد یار ہراج (سربراہ وزیراعظم انسپیکشن ٹیم)اور رائے حسن نواز (رہنما تحریک انصاف) کے ہمراہ جہانگیر خان ترین سے ملاقا ت۔چیئرمین پی سی جی اے نے بتایا کہ کھل پر (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

عائد سیلز ٹیکس سے کپاس کی پیداوار پر مزید منفی اثرات مرتب ہوں گے جو کہ قابل تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ پولٹری فیڈ، کیٹل فیڈ و دیگر اینمل فیڈز سیلز ٹیکس سے مبرا ہیں جبکہ کھل جو کہ جانوروں کی خوارک ہے اس پر بھی سیلز ٹیکس ختم کیا جائے۔جہانگیر خان ترین نے کھل پر عائد سیلز ٹیکس کے معاملہ کو قانونی طریقہ کار کے مطابق حل کر وانے کا آغاز کیا ہوا ہے۔وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی،وزارت صنعت ووزارت تجارت سے کھل پر سیلز ٹیکس ختم کر نے کے حوالے سے مثبت جواب آچکا ہے اور مزید ایف بی آر و دیگر متعلقہ وزارت سے جواب آنے پر سمری کو اقتصاد ی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کر کے منظوری کر وانے کی کی یقین دہانی کر وائی ہے۔پی سی جی اے وفد میں چیئرمین میاں جاوید سہیل رحمانی ،سابق چیئرمین حفیظ انوراور سابق وائس چیئرمین شیخ عاصم سعید شامل ہیں۔

3

مزید : ملتان صفحہ آخر