طلبا کامیابی کیلئے سیکھنے کا عمل جاری رکھیں: وائس چانسلر عامر اعجاز

      طلبا کامیابی کیلئے سیکھنے کا عمل جاری رکھیں: وائس چانسلر عامر اعجاز

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)نوازشریف انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز نے کہا ہے کہ طلبا عملی زندگی میں کامیاب ہونے کیلئے سیکھنے کا عمل جاری رکھیں، انڈسڑی کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں جو زیادہ محنت کرے گا‘وہ کامیاب ہوگا۔وہ یونیورسٹی میں ایئر کیمیکل اورمکینیکل کے طلبا کے سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انجینئر عبدالمجید نے کہا کہ آئل اینڈ گیس کی فیلڈ میں نئے آنے (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

والے طلبا کیلئے بہت مواقع ہیں لیکن اس کیلئے اپنی صلاحیتیں منوانا ہوں گی۔ انہوں نے طلبا کو انٹرن شپ کے حوالے سے بریف کیا اور کیئرئر کونسلنگ کے بارے میں بتایا۔

عامراعجاز

مزید : ملتان صفحہ آخر