صحت میں بہتری عالمی شہرت یافتہ گلوکار شوکت علی اسپتال سے گھر منتقل

صحت میں بہتری عالمی شہرت یافتہ گلوکار شوکت علی اسپتال سے گھر منتقل

  



لاہور(فلم رپورٹر)صحت میں بہتری عالمی شہرت یافتہ گلوکار شوکت علی ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ گلوکار شوکت علی کے علاج پرآنے والے تمام اخراجات حکومت نے برداشت کئے ہیں۔گلوکار شوکت علی علالت کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے سروسز اسپتال میں زیر علاج تھے۔وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بتایا کہ شوکت علیل ہونے کے بعد حکومتی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور ان پر آنے والے تمام اخراجات صوبائی حکومت نے برداشت کئے ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق اب ان کی صحت پہلے سے بہت بہتر ہے مکمل صحتیابی کیلئے پرہیز کی ضرورت ہے۔

مزید : کلچر