نئے گھریلو بجلی کنکشنوں کی فراہمی میں تاخیرکا سلسلہ برقرار

نئے گھریلو بجلی کنکشنوں کی فراہمی میں تاخیرکا سلسلہ برقرار

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ریجن میں نئے گھریلو (ڈومیسٹک)کنکشنوں کی فراہمی میں  تاخیر بدستور برقرار ہے‘ کئی کئی ماہ لگ رہے ہیں۔درخواست گزاروں نے تین ماہ سے زائد تاخیر ہونے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔درخواست گزاروں کے مطابق ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کے بعد میپکو 30روز (ایک ماہ)میں کنکشن فراہم کرنے کی پابند ہے۔تین سے چار ماہ پہلے ڈیمانڈ نوٹسز ادا کرنے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

والے درخواست گزار وں کو تاحال کنکشن فراہم نہیں  کئے جا سکے ہیں۔پاور ڈویژن اور پیپکو احکامات کی خلاف ورزی اور مفا د عامہ برعکس ہے۔حکومتی وزرا ء اور ارکان اسمبلی کی عدم توجہی نے درخواست گزاروں کو عدالتوں سے رجوع کرنے پر مجبور کر دیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر