قرآن پاک کی بے حرمتی، مجرم کوپھانسی پرلٹکا یاجائے، ندیم قریشی

  قرآن پاک کی بے حرمتی، مجرم کوپھانسی پرلٹکا یاجائے، ندیم قریشی

  



ملتان (نیو ز رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت و ممبر کشمیر کمیٹی پنجاب رکن صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی نے کہا کہ ناروے میں قرآ ن پاک کی بے حرمتی میں ملوث مجرم کو سرعام پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جس نے یہ مذموم حرکت کرکے امت مسلمہ کے دل مجروح کئے ہیں نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہو ئے امت مسلمہ متحد ہوجائے اور صیہونی قوتوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

جو امت مسلمہ کے امن کو تباہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں دین سے دوری کی وجہ سے آج ہم مشکلات و مصائب کا شکار ہیں بھارتی حکومت نے کشمیر میں پچھلے 116 دن سے لاک ڈائن کیا ہوا ہے اس درندگی کی دنیا میں بھر میں مثال نہیں ملتی بھارتی فوج کشمیری خواتین کی عصمت دری کو جنگ کے ہتئیار کے طور پر استعمال کرتی ہے انسانی حقوق کی جتنی پامالی انڈیا کشمیر میں کررہا ہے دنیا میں کہیں نہیں ہورہی ہے دنیا کی سب ہیومن رائٹس تنظیمیں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھا رہی ہیں وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں بھرپور طریقے سے کشمیریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا کو مسلہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔ پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہے،مسئلہ کشمیر پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا،بھارت کشمیر میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دے رہا،بھارت نے کشمیر کی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے نیویارک ٹائمز سمیت عالمی اداروں نے کشمیر پر رپورٹس دیں،عالمی اداروں کی رپورٹس کے باعث بھارت پیچھے چلا گیا،پہلی بار مقبوضہ کشمیر عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا مقبوضہ کشمیر میں جنوری 1989 سے اب تک بھارتی فوجیوں نیایک ہزار سے زائد کشمیری خواتین سمیت 95 ہزار سے زائد افراد کو شہید کیا اب تک لاکھوں کشمیریوں کو زخمی اور معذور کر دیا گیا۔پاکستان کشمیریوں کی آزادی اور حق خودارادیت کے لے آخری دم تک آواز بلند کرتا رہے گا اور کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا پاکستان کا مستقبل کشمیر کے بغیر ادھورا ہے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیر متنازعہ علاقہ ہے 54 سال کے بعد یو این سکیورٹی کونسل کا اجلاس مسئلہ کشمیر پر ہوا جو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے مسئلہ کشمیر پر چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے کشمیر تاریخی،جغرافیائی طور پر پاکستان کا حصہ ہے۔ اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کرائے مودی سرکار نے بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کر کے عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی جس کے تحت کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھیان خیالات کا اظہار انہوں نے نا طم پلازہ کے زیراہتمام منعقدہ محفل میلاد سے خطاب میں کیا تقریب کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی، استحکام، امن، خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔اس مو قع پر پی ٹی آئی جنرل سکرٹری ٹریٹر ونگ ملتان سٹی شخ عمر،سکندرعلی قرشی،منور قرشی،شبہازسکندر،شکیل نقشبندی،پر وفسیر سلم اشرف،محمد انئس صدیقی،محمدایاز، محمد زوہیب، محمدوسیم،عطمت قر شی،چوہدری محمد سعید،ریحان قر شی،محمد رحمانی نے شر کت کی۔

ندیم قریشی

مزید : ملتان صفحہ آخر