ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اقبال بھٹی کادورہ سنٹرل جیل، سکیورٹی انتظامات، کھانے کامعیار چیک کیا

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اقبال بھٹی کادورہ سنٹرل جیل، سکیورٹی انتظامات، کھانے ...

  



ڈیرہ غازیخان (ڈسڑکٹ بیورورپورٹ، سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال بھٹی نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا. اس موقع پرمجسٹریٹ دفعہ 30 (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

جام فیض محمد، سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سید حسن مجتبیٰ اور میڈیکل آفیسران کے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال، ٹیوٹا سنٹر،خواتین وارڈاور نوعمر وارڈکا دورہ کیااور اسیران سے مسائل پوچھے. انہو ں نے اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو بھی چیک کیا.ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں محمداقبال بھٹی نے معمولی جرم میں ملوث ایک قیدی کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر