وہاڑی:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان کا دورہ، ڈسٹرکٹ جیل، اسیران کے مسائل سنے

  وہاڑی:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان کا دورہ، ڈسٹرکٹ جیل، اسیران کے ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی عاقل حسن چوہان نے سینئر سول جج ایڈ من میاں شاہد جاوید، ڈپٹی ڈسڑکٹ پبلک پراسیکوٹرچوہدری ندیم اقبال(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا۔انہوں نے اندورن جیل تمام بارکوں بشمول خواتین بارک کا وزٹ کیا اور اسیران کے مسائل سنے اور ماتحت عدالتوں کو جلد سماعت کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی عاقل حسن چوہان نے جیل ہسپتال کے دورہ کے موقع پر مریضوں کی تیمار داری کی اور اسیران کچن میں کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا اور معیار کو سراہا۔ علاوہ ازیں انہوں نے جیل کی صفائی ستھرائی کو بھی چیک کیا اور صفائی کے معیار کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس مو قع پر سپرنٹنڈنٹ جیل ندیم فضل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل رضوان سعید،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عرفان شکیل دیگر افسران اور اہلکاران موجود تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 2اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔

عاقل حسن چوہان

مزید : ملتان صفحہ آخر