کامیاب سفارت کاری سے مشترکہ مفادات میں مدد ملتی ہے،گورنر سندھ

کامیاب سفارت کاری سے مشترکہ مفادات میں مدد ملتی ہے،گورنر سندھ

  



کراچی (این این آئی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے 16 ممالک کے دفاعی اتاشیوں اور سفارتی عملے کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ کامیاب سفارت کاری سے مشترکہ مفادات کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے، پاکستان (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

خطے سمیت دیگر ممالک سے اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے۔گورنر نے کہا کہ سفارتی وفود کے تبادلوں سے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جاسکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔اس سے قبل ایک موقع پر گورنر سندھ کا کہا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کا دعوی ورلڈ بینک اور مالیاتی ادارے کر رہے ہیں۔ ورلڈ بینک نے 2028 کی سرفہرست معیشتوں میں پاکستان کو شمار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 8 سال میں اتنی غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں ہوئی جتنی اب ہو رہی ہے، پاکستانی کی رینکنگ کاروباری آسانی میں بہتر ہوئی ہے۔

گورنر سندھ

مزید : ملتان صفحہ آخر