کل لیڈی ہیلتھ ورکرز ڈے منانے کااعلان

    کل لیڈی ہیلتھ ورکرز ڈے منانے کااعلان

  



ملتان (وقائع نگار) پاکستان پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شوکت چغتائی نے ملک بھر میں ہر سال 30 نومبر کو "لیڈی ہیلتھ ورکرز ڈے " منانے کا اعلان کیا ہے۔(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

اس حوالے سے انکا سوشل میڈیا پر ایک مسیج وائرل ہوا ہے۔جس میں کہا گیا ہے اس دن کے منانے کا مقصد ہے کے ملک بھر کی ہزاروں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا یے۔کیونکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز گرمی سردی ہو یا دن رات ہو قوم کی خدمت کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہیں اور قوم کو صحت مند رکھنے کے لیے دور دراز علاقوں میں بھی ورک کرتی ہیں۔جہاں دن کے وقت بھی جاتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔لہذا 30 نومبر کو لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں اور انکی حوصلہ افزائی کریں تمام صوبوں کی لیڈی ہیلتھ ورکرز ہمارے ساتھ مل کر لیڈی ہیلتھ ورکرز ڈے منائی۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز

مزید : ملتان صفحہ آخر