میپکو ٹاسک فورسز نے153بجلی چور قابو کرلئے

  میپکو ٹاسک فورسز نے153بجلی چور قابو کرلئے

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 153بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ79ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر30لاکھ(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

72ہزارروپے جرمانہ عائدکر دیا۔2 بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرا دئیے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔ 27نومبرکو ملتان میں 21گھریلواورکمرشل صارفین کو33342یونٹس چوری کرنے پر668731روپے جرمانہ عائد کیاگیااور ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ ڈی جی خان میں 16گھریلوصارفین کو15923یونٹس چوری کرنے پر250919روپے جرمانہ عائد،وہاڑی میں 10 گھریلو صارفین کو11072یونٹس چوری کرنے پر182679 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 11گھریلوصارفین کو19423یونٹس چوری کرنے پر376800 روپے جرمانہ،ساہیوال میں 16گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو31528یونٹس چوری کرنے پر560385روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 36 گھریلو صارفین کو31489یونٹس چوری کرنے پر421410روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، مظفر گڑھ میں 16 گھریلواور کمرشل صارفین کو15861یونٹس چوری کرنے پر 243204روپے جرمانہ، بہاولنگرمیں 10گھریلوصارفین کو12152یونٹس چوری کرنے پر216400روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 17 گھریلواورکمرشل صارفین کو8976یونٹس چوری کرنے پر152309روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

بجلی چور

مزید : ملتان صفحہ آخر