امت مسلمہ کے تمام مسائل کاحل نبی کریمؐ کی تعلیمات پرعمل کرنے میں ہے، ذوالفقار علی کھوسہ
ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)حکمرانوں کے فیصلے تاریخ ہمیشہ یاد رکھتی ہے عوام کی بھلائی اور ملک کی خوشحالی اولین ترجیح ہونی چاہییان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)
علی خان کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس میں سابق ناظمین اور سیاسی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سردار ذوالفقار خان کھوسہ نے کہا، قوموں کی کردار سازی حکمران اساتذہ اور عوامی نمائندے کرتے ہیں، جنہیں ہر حوالے سے مثالی ہونا چاہئے ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں حضور اکرم ؐ جیسارہنما ہوا۔ انکی سیرت ھمارے لیے مشعل راہ ہے آج ریاست مدینہ کے اصول اور ضوابط غیرمسلموں نے اپنا لیے جب کہ ہم مغرب کی تقلید کرکے زوال کا شکار ہیں سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل محسن انسانیت کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے۔
کھوسہ