سندھ سے اسلام آباد تک پیدل مارچ کرنیوالوں کی بہاولپورآمد، آصف زرداری، فریال تالپور خورشید شاہ کے خلاف مقدمات ختم کرنیکا مطالبہ

    سندھ سے اسلام آباد تک پیدل مارچ کرنیوالوں کی بہاولپورآمد، آصف زرداری، ...

  



بہاول پور(بیورورپورٹ ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) آصف علی زرداری کوکچھ ہواتو فیڈریشن کوناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتاہے آصف علی زرداری،فریال تالپور،خورشیدشاہ پر قائم جھوٹے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

مقدمات ختم کئے جائیں اورجھوٹے مقدمات کوسندھ منتقل کیاجائے ان خیالات کااظہار سندھ سے اسلام آباد تک پیدل مارچ کے شرکاء نے بہاول پورپہنچنے پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا مارچ کے شرکاء ندیم جتوئی انفارمیشن سیکریٹری پی پی پی حیدرآباد، شیراز، شا ہ زیب، شاہ میر،شاہ میرملک نے کہاکہ ہم نے یہ پیدل مارچ19 نومبر کوسندھ کے باڈرکموہ شہیدعلاقہ سے شروع کیااورآج ہم بہاول پورپہنچے ہیں ہمارے پاؤں میں پیدل چل چل کرچھالے پڑ چکے ہیں لیکن ہم اپنے قائدآصف علی زرداری پرجھوٹے مقدمات ختم کرانے، انکوذاتی معالج کی سہولت دینے اورمقدمات سندھ منتقل کرنے کے لئے پرعزم ہیں اس موقع پر خضرحیات، حاجی محمدریاض،اشرف چیمہ،محسن گجرسمیت کارکنان کی کثیرتعدادموجودتھی سابق صدر پی پی پی بہاول پور شاکرمرزا،ارشاد سرویا،امتیازچنڑ، ضلعی صدر وویمن ونگ بہاول پور تابندہ چوہان، فاروق مغل، جاویدرضا ریمنڈ، نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی پی پی شہداء کی جماعت ہے ہم سندھ سے اسلام آباد تک آصف علی زرداری کے لئے پیدل مارچ کرنے والے پی پی پی کارکنوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کوفوری رہاکیاجائے اوران پرفریال تالپور،خورشیدشاہ پرقائم جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں اورانہیں سندھ منتقل کیاجائے انہوں نے کہاکہ پاکستان کھپے کانعرہ لگانے والے کوسلیکٹیڈ،نااہل حکومت نے جیل میں قید کررکھاہے بعدازاں پیدل مارچ کے شرکاء لودھراں کیلئے روانہ ہوگئے

پیدل مارچ

مزید : ملتان صفحہ آخر