کالعدم تنظیم کارکن زبیر سلیم اشتہاری قرار‘ عدالت کافوری گرفتار ی کاحکم

  کالعدم تنظیم کارکن زبیر سلیم اشتہاری قرار‘ عدالت کافوری گرفتار ی کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصو صی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے بارودی مواد برآمد ہونے اور دیگر ساتھیوں کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سی ٹی ڈی کے مطابق مخبر نے اطلاع کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کررہے ہیں اگر بروقت کارروائی کی جائے تو ملزمان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے جس پر ریڈ ٹیم نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ملزمان کی اپنی ہی گولیوں سے انکے ساتھی ملزمان عمران احمد عرف ساقی، کاشف عرف کاشی، اور رضوان موقع پر جانبحق ہوگئے جن کا بعد ازاں پوسٹ مارٹم بھی کرایا گیا تھا لیکن ملزم زبیر سلیم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا اور گرفتار نہیں ہوسکا ہے جس پر عدالت نے ملزم کے خلاف شواہد موجود ہونے کی وجہ سے اسے اشتہاری قرار دیتے ہوئے جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
اشتہاری