مبینہ کرپشن، مقدمہ درج نہ کرنے پرعدالت نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن سے جواب طلب کرلیا

  مبینہ کرپشن، مقدمہ درج نہ کرنے پرعدالت نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن سے جواب طلب ...

  



ملتان (خبر نگار خصو صی) سب انجینئر لوکل گورنمنٹ اور ڈویڑنل اکاؤنٹنٹ کی جانب سے تین کروڑ کے ٹینڈرز میں سے 65 فیصد رقم ہتھیانے کا معاملہ،رشوت خور افسران کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر شہری نے عدالت سے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

رجوع کرلیا جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے 5 دسمبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں امجد نسیم مغل نے کونسل خواجہ قیصر بٹ کے توسط سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے مختلف یونین کونسلز میں ترقیاتی کام کے ٹینڈرز میں کمیشن وصول کیا گیا، لوکل گورنمنٹ نے سال 2017، 2018 اور 2019 میں ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز جاری کیے تھے اور ٹینڈرز میں ترقیاتی منصوبوں میں سولنگ، ٹف ٹائل اور سیوریج سے متعلق کام شامل تھا، جس کا کام مکمل کرکے رقم وصول کی لیکن سب انجینئر لوکل گورنمنٹ اسلام بیگ اور ڈویڑنل اکاؤنٹنٹ محمد اصغر نے ادائیگی کے لیے 65 فیصد کمیشن وصول کیا، کمیشن کی ادائیگی کے بعد پٹشنر کو صرف 35 فیصد رقم ملی تھی اور اس زیادتی کے پیش نظر ان کرپٹ عناصر کے خلا محکمہ اینٹی کرپشن کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔

جواب طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر