طلباو طالبات سرسبز پاکستان پراجیکٹ میں شامل ہوجائیں: وی سی منصور اکبر کنڈی
ملتان (سٹاف رپورٹر)شعبہ سوشیالوجی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اور واٹر ایڈ پاکستان کے زیراہتمام کلین اور گرین پاکستان پروگرام کے تحت ورلڈ ٹائلٹ ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے طلباو طالبات کو تلقین کی کہ وہ صاف ستھرے(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)
اور سرسبز پاکستان کے پراجیکٹ میں شامل ہوجائیں کیونکہ اس وقت سائنس اور حکمت اس نتیجہ پر پہنچی ہیں کہ صاف پانی، صحت و ستھرائی اور ہائی جین کے بنیادی اصولوں کا خیال رکھنا ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کم کرسکتا ہے. اس وقت نیوٹریشن کی کمی کے سبب پھیلنے والی بیماریوں کا علاج یہی ہے کہ ماحول کو صاف رکھا جائے.بورڈ چیئر،واٹر ایڈ، یو کے ٹم کلارک نے کہاکہ آج ہمیں ذہن میں رکھنا چاہیے کہ آپ پاکستان کے ہی شہری نہیں پوری دنیا کے شہری ہیں اگر دنیا نے ماحول کو صاف ستھرا نہ رکھا، صاف پانی فراہم نہ کیا یا آلودگی کا خاتمہ نہ کیا تو کوئی ایک جزیرہ بھی بیماریوں سے محفوظ نہیں رہ سکتا. سبین گل خان ایم پی اے نے بطور مہمان اعزاز نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ حکومت کی ترجیح تعلیم، صحت اور گرین اور کلین پاکستا ن کا پراجیکٹ ہے. ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں نجیب اسلم نے کہاکہ طلباو طالبات کو کلین و گرین پاکستان کے پروجیکٹ میں بھرپور انداز میں حصہ لینا چاہیے. چیئرمین شعبہ ڈاکٹر امتیاز احمد وڑائچ نے اس موقع پر کہاکہ کلین واٹر، ڈیسنٹ ٹائلٹ اور گڈ ہائی جین سب کے لیے ہونے چاہیں تاکہ ہمارا معاشرہ ترقی کرسکے.اس پروگرام میں شعبہ سوشیالوجی و انتھروپالوجی کی کثیر تعداد نے شرکت کی. نظامت کے فرائض ڈاکٹر کامران اشفاق شعبہ سوشیالوجی نے انجام دیے. شعبہ سوشیالوجی سے ڈاکٹر صائمہ افضل، حنا افضل نے بھی شرکت کی. واٹر ایڈ کی جانب سے فراقت علی پروفیشنل کوآرڈینیٹر واٹر ایڈ نے شرکت کی.
منصوراکبر کنڈی