ریلوے ملتان میں درجہ چہارم کی 84 اسامیوں پربھرتی کیلئے امیدواروں کا ٹیسٹ
ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ملتان ڈویژن میں درجہ چہارم کی مختلف 84خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے 2 ہزار 594 درخواستیں جمع کروانے والے امیدواروں میں سے بھرتی (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)
کے خواہشمند 546 امیدواروں جسمانی فٹنس و معیارکی جانچ کے لئے حاضرہوئے جن کو20،20کے گروپ میں 4سومیٹرکے لئے دوڑایاگیاہرگروپ میں سے پہلی تین پوزیشن پرآنے والے امیدواروں کوکامیاب قراردیاگیا۔تفصیل کے مطابق ریلوے ملتان ڈویژن میں اسٹور چوکیدار، مالی، مالی قلی، کال مین، بکس پورٹر، لیمپ مین، ویٹنگ روم بیرا، رننگ روم بیرا، کی بھرتی کے لئے جسمانی معیاراورفٹنس چیک کرنے کے لئے بلائے گئے 2594 امیدواروں میں سے 546 امیدوار حاضر ہوئے جن میں سے 84 کامیاب قرار پائے،اس موقع پر ڈی ایس شیعب عادل او ر ڈپٹی ڈی ایس صائمہ بشیر نے ریلوے گراونڈ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،واضح رہے ریلوے ملتان ڈویژن میں درجہ چہارم کی ان بھرتیوں کے لئے فزیکل اور سکل ٹیسٹ کا آغاز بھی گزشتہ روز ہوا اور گزشتہ روز ہی اختتام پذیر ہو گیا،گزشتہ روز سکل اور فزیکل ٹیسٹ کے دوران ریلوے افسران ڈویژنل پرسانل آفیسر نصیر احمد خان، ڈویژنل مکینیکل انجینئر راناعمران اور ڈویژنل الیکٹرک انجینئر اسماعیل بھی گراونڈ میں موجود رہے۔
ٹیسٹ