ٹرسٹ انوسٹمنٹ بینک کیس، جرم ثابت نہ ہونے پرمیپکو ملازمین بری
ملتان (سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت ملتان نے ٹرسٹ انویسمنٹ بینک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے میپکو کے سابق چیف ایگزیکٹو چوہدری گفتاراحمد سمیت تمام میپکو ملازمین کو الزامات (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)
ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کردیا۔ میپکو کی 20کروڑروپے کی رقم خوردبرد کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر ٹرسٹ بینک کے سابق چیئرمین آصف کمال کو 5سال قید اور 7کروڑروپے سے زائد جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ نیب نے ٹرسٹ انویسمنٹ بینک کے خلاف ریفرنس دائر کیاتھا جس میں ٹرسٹ بینک انتظامیہ کے ساتھ میپکو کے سابق چیف ایگزیکٹو چوہدری گفتاراحمد، ڈائریکٹر فنانس مشتاق بخاری اور شعبہ فنانس کے دیگر ملازمین پر الزامات عائد کئے تھے۔ طویل عرصہ سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت نے کاروائی مکمل ہونے پر میپکو کے تمام ملازمین کو الزامات سے باعزت بری کردیاہے۔