ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف شہرشہرمظاہرے

    ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف شہرشہرمظاہرے

  



ملتان،ٹھٹھہ صادق آباد،کروڑ لعل عیسن(سٹی رپورٹر +نامہ نگار +نمائندہ پاکستان)ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز جماعت اسلامی، جامعہ غوثیہ ہدایت القرآن، انجمن اصلاح معاشرہ کے زیر اہتمام ریلیا ں نکالی گئیں تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی ضلع ملتان جنوبی کی جانب (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

سے ناروے میں قر آن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے۔ احتجاجی مظاہرے میں ارکان و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کتبے اُٹھا رکھے تھے جن پر اسلام فوبیا پر مسلمانو ں کے خلاف سازشوں کی مذمتی کے الفاظ درج تھے۔ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ کہ اسلام فوبیا پر مسلمانوں کے خلاف سازشوں کو بند ہونا چاہیے۔حکومت پاکستان کی جانب ناروے سفیر کی طلبی اور رسمی احتجاج کافی نہیں بلکہ معاملے کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے اور عالمی عدالت میں مقدمہ قائم کیا جانا چاہیے۔ اس واقعے میں 1 ارب30 کروڑ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجرو ح کیا گیا ہے۔ناروے میں سرکاری سرپرستی میں قرآن پاک جلانے کے واقعے کی جنتی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ اقوام عالم قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لے۔ آزادی اظہاررائے کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی یورپ میں اس قسم کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔ مگر ان کی روک تھام کے حوالے سے کچھ نہیں کیا گیا۔ کچھ قوتیں دنیا کے امن کو تباہ کرنااور تیسری صلیبی جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ناروے کے سفیر کو ملک بد کیا جائے اور سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں۔ڈاکٹر صفدراقبال ہاشمی نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو جس انداز میں سبوتاژ کیا گیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ ریاست مدینہ کے دعویداروں کی جانب سے 24نومبر کو گورنر ہاؤس میں کشمیری عوام کی آزادی کے لیے حکومتی سرپرستی میں میوزیکل نائٹ منعقد کرنے کی کوشش شرمناک فعل ہے۔ یہ بد بختی کی علامت ہے کہ ایسے حکمران ہم پر مسلط ہو گئے ہیں جنہوں نے قومی حمیت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کو حوصلہ دینا چاہتے ہیں یا ان کے زخموں پر نمک پاشی کرنا چاہتے ہیں۔جبکہجامعہ غوثیہ ہدایت القرآن ممتاز آباد کے مہتمم علامہ مفتی عثمان پسروری نے کہا ہے کہ ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی عالمی امن کیلئے خطرہ ہے اس سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح کرنے کی سنگین سازش ہے مغربی قوتیں مسلمانوں سے غیرت ایمانی چھیننے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ہمیں تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور تحفظ عظمت قرآن پاک کیلئے ہر بندہ مومن کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ غوثیہ ہدایت القرآن کے زیراہتمام نکالی گئی احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی ریلی سے محمد ایوب مغل،مرزا ارشد القادری،پیر افضل فریدی چشتی،حافظ سعید اختر،علامہ عطاء محمد،علامہ اختر محمود،علامہ نعمت اللہ پسروری،علامہ عمران یٰسین،علامہ قاری عارف سعیدی،علامہ محمد امتیاز سیالوی،قاری ریاض احمد،سید قطب الدین شاہ،علامہ عمران ہدایتی،قاری محمد رمضان،شعیب بھٹہ،ملک شیراز،ثروت علی قریشی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کی مقدس کتان کی بے حرمتی کرنا انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے ملعون لارس تھورس کو سزائے موت دلوائی جائے تاکہ آئندہ کوئی شقی القلب ہماری مقدس کتاب کی بے حرمتی کرنے کی جرات نہ کر سکے۔دریں اثنائناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف چک نمبر135/10.Rقدیم میں ۱نجمن ۱صلاح معاشرہ رجسٹرڈ جہانیاں و ۱ہلیانِ 135/10.Rکیطرف سے عظمت ِ ۱ور حرمتِ قرآن کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری ۱نجمن ۱صلاح معاشرہ ر۱نا محمد ۱سلم،علامہ ۱سماعیل چشتی،علامہ خلیل ۱حمد گھلو کیطرف سے ملعون گستاخ لارس تھورسن کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ناپاک جسارت مذموم کوشش کرنے کے خلاف شدید مذمت کی گئی۔ جبکہ دوسری طرف ملعون لارس تھورسن پر حملہ کرنے والے مسلمان نوجوان عمر الیاس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملت اسلامیہ کا عظیم ہیرو قرار دیاگیااور ناروے کی تمام اشیاء کا بائیکاٹ کرنے حکومت سے سفارتی تجارتی تعلقات ختم کرنے اور مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر ملعون کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ ۱نھوں نے مزید کہا کہ ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا واقعہ افسوسناک ہے، یہ افسوسناک واقعہ مغرب کی انتہا پسندی اور تعصب کا واضع ثبوت ہے،اس فعل سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ہم اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں،ہم قرآن مجید کی حرمت عزت و آبرو نگہبانی اور حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مسلمان نوجوان عمر الیاس نے یہ ناپاک جسارت کرنے والے ملعون پر حملہ کرکے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔ عمر الیاس امت مسلمہ کے عظیم ہیرو ہیں ہم عمر الیاس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دریں اثنائناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ناروے میں قرآن پاک کی حرمتی کے واقعے کے خلاف کروڑ لعل عیسن میں قرآن عظیم الشان ریلی نکالی گئی عبدالحمید کھیڑا اور مبشر نعیم چوہدری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوں ریلی چنڈی موڑ تکبیر چوک تک نکالی گئی ریلی کے شرکا نے بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لیے دعا کرائی گئی۔

ریلیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر