کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں معذور افراد کے ساتھپی ٹی سی ایل کی نئی پیش رفت، سفیر پروگرام کاآغاز

  کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں معذور افراد کے ساتھپی ٹی سی ...

  



ملتان(پ ر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ایک نئی پیش رفت’پی ٹی سی ایل سفیر‘ (ایمبیسیڈرز) کا آغاز کیا ہے جو کیمپَس ایمبیسیڈر پروگرام کے نظرئیے پر مبنی ہے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

اور پی ٹی سی ایل کے تبدیلی کے سفر کا ایک اہم حصّہ ہے۔ پروگرام کا مقصد مُلک بھر میں کارپوریٹ اور تعلیمی شعبے کے درمیان حائل خلیج کو پُر کرنا ہے۔ پی ٹی سی ایل کی HR ٹیم نے مختلف یونیورسٹیوں کے تقرری دفاتر کے ساتھ اشتراک کر کے ان یونیورسٹیوں سے مقرر کردہ طلبہ میں سے ایک منصفانہ اور شفاف طریقے کے ذریعے’سفیر‘ منتخب کیے ہیں۔ یہ منتخب طلبہ پی ٹی سی ایل دفاتر میں ایک تعارفی و تربیتی ورکشاپ میں شریک ہوئے جس میں اُنھیں اس پروگرام کے متعلق مطلوبہ کردار اور ان سے وابستہ توقعات سے آگاہ کیا گیا۔پی ٹی سی ایل کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر سید مظہر حُسین نے اس پیش رفت کے بارے میں اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا، ”ہم پاکستان کے تعلیمی نظام کی معاونت کے لیے پُرعزم ہیں جس کے لیے ہم نوجوان اور ذہین طلبہ کو، جو ہماری قوم کا مستقبل ہیں، ایک بااختیار مرکز فراہم کرتے ہیں۔ ’سفیر‘ پروگرام اس حوالے سے براہِ راست پیشہ ورانہ تجربہ اور سمجھ بوجھ فراہم کرے گا کہ کمپنیاں ’ریئل ٹائم‘میں کیسے کام کرتی ہیں۔ اس پروگرام کی بدولت یقینًا اِن طلبہ کے لیے کیریئر کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے اور ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔“ ’سفیر‘ پی ٹی سی ایل کے ایمپلائر برانڈ کا علَم بردارہے جو ’Growth Tree - Lets Grow Together‘ کے نظرئیے پر مبنی ہے۔ سفیر یونیورسٹی میں طلبہ کے لیے رابطے کا نقطہء آغاز ہوتا ہے جو درست مراکز تک پہنچنے کے لیے اُن کی معاونت اور راہنمائی کرتا ہے۔ علاوہ ازیں، سفیر پی ٹی سی ایل کی HR ٹیم کے ساتھ مِل کر اپنی اپنی یونیورسٹیوں میں دیگر کاموں کی انجام دہی کے لیے بھی کام کرتے ہیں۔ اس اقدام کے تحت سفیروں نے یونیورسٹیوں میں متنو ّع موضوعات پر پی ٹی سی ایل کی اعلیٰ انتظامیہ کے مباحثوں کا انعقاد کیا جو حوصلہ افزا اور تجربے پر مبنی تھے۔ مزید براں،یہ پروگرام طلبہ کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے تعلیمی سال کے آخری مرحلے میں فائنل پراجیکٹ پی ٹی سی ایل کی ریئل ٹائم کاروباری صورت حال پر مبنی کر سکیں۔اس نوعیت کے اقدامات کے ذریعے پی ٹی سی ایل کا مقصد ترقی، ہنر اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کی افزائش اور ریئل ٹائم منصوبوں کی انجام دہی کے لیے درُست مرکز فراہم کرناہے۔

آغاز

مزید : ملتان صفحہ آخر