ڈیرہ:گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کااحتجاجی مظاہرہ

  ڈیرہ:گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کااحتجاجی مظاہرہ

  



ڈیرہ غازیخان(ڈسڑکٹ بیورورپورٹ)غازی کالونی ڈیرہ غازیخان میں گیس کی طویل بندش پر اہالیان شدید پریشان. حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ. اہالیان علاقہ حسن کھوسہ، قاری(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

ساجد، صفدر، یاسین، عبدالجبار، ثناء اللہ، محمد عبداللہ، محمد یوسف اور دیگر نے کہا ہے کہ تقریبا ایک ماہ سے غازی کالونی میں گیس کی فراہمی تعطل کا شکار ہے. انہوں نے کہاکہ متعدد بار شکایات کے اندراج کے باوجود تاحال مسئلہ جوں کا توں موجود ہے. انہوں نے متعلقہ حکام سے درخواست کی ہے کہ سردی کے موسم میں اس بنیادی سہولت کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں کیونکہ کالونی کے رہائشی ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر