سانحہ تیز گام، جاں بحق وزخمی مسافروں کی مالی امداد کیلئے تصدیق کاعمل شروع

  سانحہ تیز گام، جاں بحق وزخمی مسافروں کی مالی امداد کیلئے تصدیق کاعمل شروع

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)سانحہ تیزگام کے جاں بحق اورزخمی ہونے والے مسافروں کے ورثاکوحکومت پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ رقم کی فراہم کے لئے ملتان،کراچی،سکھراورہیڈکوارٹرکی ٹیموں نے تصدیق کاعمل شروع کردیاہے۔بتایا(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

جاتاہے کہ کلیم انسپکٹرز اوردیگرتصدیقی ٹیمیں جاں بحق اورزخمی ہونے والے مسافروں کے آبائی علاقوں میں جاکرعلاقی مجسٹریٹ،دوشخصی افرادکی ضمانت اورمعززین علاقہ کی ضمانت حاصل کرکے تصدیق کررہے ہیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق جاں بحق مسافروں کے ورثاکو15لاکھ،شدیدزخمی کو3لاکھ،اورمعمولی زخمیوں کوایک لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔ملتان ڈویژن کی ٹیموں نے اب تک خیرپور(سندھ)کے 26جاں بحق اورزخمی مسافروں کی امدادفراہمی کے حوالے سے تصدیق کاعمل مکمل کرلیاہے۔

تیز گام

مزید : ملتان صفحہ آخر