خواجہ سراؤں کے تحفظ کیلئے بنائے قوانین پرعملدرآمد کرائیں گے، زرتاج گل

خواجہ سراؤں کے تحفظ کیلئے بنائے قوانین پرعملدرآمد کرائیں گے، زرتاج گل

  



ملتان(پ ر) وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت خواجہ سراؤں کے مسائل کے حل اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مظفر گڑھ میں (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

ٹرانس جینڈر ایمپاورمنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر شاہانہ عباس شانی کی قیادت میں سول سوسائٹی کے ایک وفد سے بات چیت میں کیا جس میں مظفر گڑھ کے سماجی رہنما مرزا اقبال اور ناصر آکاش بھی شامل تھے شاہانہ عباس شانی نے ملاقات میں وزیر مملکت زرتاج گل کو خواجہ سرا?ں کے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہمارے تحفظ کے لئے جتنے بھی قوانین بھی بنائے جاتے ہیں ان پر عملدر آمد نہیں کیا جاتا جس پر زرتاج گل نے یقین دلایا کہ حکومت خواجہ سرا?ں کے مسائل کے حل اور ان کے تحفظ کے لئے بنائے گئے قوانین پر عملدر آمد کرایا جائے گا وزیر مملکت نے کہا کہ اب اگر کسی بھی جگہ خواجہ سرا?ں پر تشدد کا کوئی واقعہ رونما ہوا تو وہ خود ان کے حق میں آواز بلند کریں گی اس موقع پر مرزا اقبال اور ناصر آکاش نے وزیر مملکت کو نوجوانوں کے مسائل خاص طور پر بے روزگاری جیسے مسائل کے حل کا مطالبہ کیا تو زرتاج گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کو ہر ممکن روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں یقینا وزیراعظم کے ویڑن اور پارٹی منشور کے مطابق نوجوانوں کو روزگار فراہم کیاجائے گا۔

زرتاج گل

مزید : ملتان صفحہ آخر