کراچی، ڈینگی سے ایک اور خاتون جان بحق، سندھ میں متاثرین کی تعداد 15ہزار سے بڑھ گئی

  کراچی، ڈینگی سے ایک اور خاتون جان بحق، سندھ میں متاثرین کی تعداد 15ہزار سے ...

  



کراچی (این این آئی) کراچی میں ڈینگی ابھی تک بے قابو، وائرس سے متاثرہ ناظم آباد کی رہائشی 26 سالہ مریم نجی ہسپتال میں انتقال کر گئی۔تفصیلات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں مزید 107 افراد مرض کا شکار ہو گئے ہیں۔ ڈینگی سے متاثرہ ناظم آباد کی رہائشی چھبیس سالہ مریم نجی ہسپتال میں زیر علاج تھی۔ایک اندازے کے مطابق رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرگئی، کراچی میں متاثرہ افراد کی تعداد نے 14 ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا۔صوبے میں رواں سال 15 ہزار 58 افراد کو ڈینگی نے متاثر کیا۔ رواں ماہ 5 ہزار 504 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ڈینگی سے 107 افراد متاثر ہوئے، ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوچکی ہے۔

کراچی ڈینگی

مزید : صفحہ اول