شمر بروکس کی شاندار بیٹنگ، افغانستان کے خلاف کیریئر کی پہلی سنچری داغ دی

شمر بروکس کی شاندار بیٹنگ، افغانستان کے خلاف کیریئر کی پہلی سنچری داغ دی

  



لکھنؤ (اے پی پی) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز شمر بروکس نے افغانستان کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری داغ دی، شمر بروکس نے جمعرات کو افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغان باؤلرز کی خوب دھلائی کی اور وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور 111 انفرادی رنز بنائے، اس دوران انہوں نے 214 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور 15 چوکوں کی مدد سے 111 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر بنا دی۔ یہ انکے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔ انکو 111 کے انفرادی سکور پر امیر حمزہ نے کلین بولڈ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی