انگلینڈکے خلاف سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں، بسمہ معروف

انگلینڈکے خلاف سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں، بسمہ معروف

  



کراچی (این این آئی)پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کی تیاری بہت اچھی جارہی ہے، سیریز کسی چیلنج سے کم نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بسمہ معروف نے کہا کہ انگلینڈ سے سیریز آسان نہیں ہوگی، یہ میچز آئی سی سی چمپئن شپ کا حصہ ہیں جن میں پوائنٹس کی بڑی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز ملائشیا میں ہو رہی ہے، امید ہے کہ آگے سیریز پاکستان میں ہی ہوں گی۔بسمہ معروف نے کہا کہ بھارت کے خلاف بھی سیریز کھیلنا چاہتے ہیں تاہم بھارت سیریز نہیں کھیل رہا جس سے کرکٹ کو نقصان ہو رہا ہے۔سابق کپتان ویمن ٹیم ثناء میر سے متعلق بسمہ معروف نے کہا کہ سیریز سے دستبردار ہونا ثناء کا اپنا فیصلہ ہے، وہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں، سیریز میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔کپتان پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم نے بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ پی سی بی کا ہے۔

٭٭٭٭٭

مزید : کھیل اور کھلاڑی