میکسیکو’ریتلے ٹریک پر قلا بازیاں، حیران کن مہارتیں، شائقین حیران

  میکسیکو’ریتلے ٹریک پر قلا بازیاں، حیران کن مہارتیں، شائقین حیران

  



میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں بورڈرز نے اچھل کود کی حیران کن مہارتیں دکھا کر دل جیت لیے، برفیلے نہیں ریتلے ٹریک پر قلابازیاں لگائیں، گاڑیوں نے بھی رفتار اور توازن کا زبردست مظاہرہ کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے صحرائی ٹریک پر بورڈنگ کے شاندار مظاہرے ہوئے، ایتھلیٹس ایکشن میں نظر آئے، ریت پر بورڈنگ، ہائی جمپ اور قلابازیوں سے دل موہ لیے، مداح بھی حیران ہو گئے۔گاڑیوں نے دبنگ انٹری ڈالی، ریتلے ٹیلوں پر چڑھائی، توازن اور رفتار کی مہارت دکھائی۔ صحرائی ٹریکس پر ایسے ہی دو ایونٹ برازیل اور پیرو میں ہوں گے۔میکسیکن صحرا پر منچلوں نے ڈیرے جما لیے، کڑکتی دھوپ میں چمکتی ریت کے جاذب نظر مناظر نے سماں باندھ دیا۔ باجا سینڈبورڈ 2019 کا ایونٹ، برف پر بورڈنگ کرنے والے خطروں کے کھلاڑی ریت پر کھلیتے ہوئے نظر ا?ئے۔ہائی جمپ اور قلابازیوں کے بھی شاندار مظاہرے ہوئے، ریت اڑاتے ایتھلیٹس نے دیکھنے والوں کو بھی جوشیلا کر دیا۔ گاڑیوں نے بھی دبنگ انٹری دی، توازن برقرار رکھتے ہوئے ریتلے ٹریک پر تیز رفتاری کی مہارتیں دکھائیں۔ صحرائی ٹریکس پر ایسے ہی دو ایونٹ برازیل اور پیرو میں ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی