دوسری عالمی مارشل آرٹ الپاگت چیمپیئن شپ میں پہلی بار پاکستانی خاتون ایتھلیٹ نے 2گولڈ میڈل جیت لئے

دوسری عالمی مارشل آرٹ الپاگت چیمپیئن شپ میں پہلی بار پاکستانی خاتون ...

  



لاہور(پ ر)فاطمہ فرٹیلائزرز کمپنی لمیٹڈ کے تعاون سے پاکستان ریلوے کی ارویٰ آفریدی نے آذربائیجان میں منعقدہ دوسری عالمی مارشل آرٹ الپا گت چیمپیئن شپ میں دو گولڈ میڈل حاصل کرلئے ہیں۔ یہ عالمی چیمپیئن شپ آذربائیجان کے شہر باکو میں 22 نومبر تا 24 نومبر 2019 جاری رہی جس میں 24 ممالک کے 600 کھلاڑیوں نے اپنی عمر اوروزن کی کٹیگریز کے اعتبار سے حصہ لیا۔ اس عالمی چیمپیئن شپ میں پاکستان سے 9 کھلاڑیوں بشمول 7 مرد اور 2 خواتین نے حصہ لیا۔ مجموعی طور پر پاکستان اس چیمپیئن شپ میں چوتھی پوزیشن پر براجمان رہا۔ پاکستان کی تاریخ میں ارویٰ آفریدی پہلی خاتون ایتھلیٹ بن گئی ہیں جنہوں نے 18 سے 34 سال عمر کی کٹیگری میں پارٹ فائٹنگ اور گریپلنگ میں دو گولڈ میڈلز جیتے ہیں۔ مارشل آرٹ کی قسم الپاگت میں اسکے ہی قوانین، فلسفہ اورروایات کاربند ہیں اور یہ جانبازوں کا کھیل مانا جاتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی