سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ ہسی بگ بیش لیگ کے نویں ایڈیشن میں میلبورن سٹارز کی کوچنگ کرینگے

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ ہسی بگ بیش لیگ کے نویں ایڈیشن میں میلبورن سٹارز کی ...

  



سڈنی(یواین پی)سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ ہسی بگ بیش لیگ کے اگلے سیزن میں میلبورن سٹارز کی کوچنگ کریں گے۔ انہیں نیوزی لینڈ کے سٹیفن فلیمنگ کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ابتدائی طور پر ہسی اور سٹارز کے درمیان دو سال کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت سابق کرکٹر 2020 سیزن کے آخر تک کلب کے ساتھ بطور کوچ ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ ڈیوڈ ہسی نے اپنے بیان میں کہا کہ میلبورن سٹارز کی کوچنگ میرے لئے باعث اعزاز ہے، کوشش ہو گی کہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنا کر اسے ٹائٹل دلوانے میں کردار ادا کروں۔ واضح رہے کہ مینز بگ بیش لیگ کا نواں ایڈیشن 17 دسمبر 2019 سے شروع ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی