سری لنکا: سابق کرکٹر مرلی دھرن  کو گورنر بنائے جانے کا امکان

سری لنکا: سابق کرکٹر مرلی دھرن  کو گورنر بنائے جانے کا امکان

  



کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیائے کرکٹ میں سب سیزیادہ وکٹیں لینے والے سری لنکن سپنر متھیا مرلی دھرن اب کرکٹ کے بعد نئی اننگز شروع کرنے جا رہے ہیں، قوی امکان ہے کہ انہیں ملک میں گورنر کے عہدے سے نوازا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ”ڈیلی مرر“ کے مطابق نو متخب صدر گوٹابایا راجا پاکسا سابق سری لنکن سپنر متھیا مرلی دھرن کو ملک کے شمالی صوبے کا گورنر بناسکتے ہیں۔ مرلی دھرن ان تین نئے گورنروں میں شامل ہوں گے جن کی تعیناتی سری لنکا کے نئے صدر کریں گے۔سری لنکن صدر راجا پاکسا نے رواں مہینے کے ا?غاز میں اقتدار سنبھالا تھا۔ میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ صدر نے ذاتی طور پر مرلی دھرن کو شمالی صوبے کے گورنر کا عہدہ قبول کرنے کی دعوت بھی دی ہے۔

صدارتی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپنر کو شمالی صوبے جبکہ انورادھا یاہامپاتھ کو مشرقی صوبہ کا گورنر مقرر کیا جائے گا اور ٹیسا ویٹھارنا شمالی وسطی صوبے کیگورنر کیعہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ مرلی دھرن ا?ئی سی سی ہال ا?ف فیم میں شامل ہونے والے سری لنکا کی جانب سے پہلے کرکٹر بھی ہیں۔ مرلی دھرن جو اس وقت 47 برس کے ہو گئے ہیں نے انٹرنیشنل اور ون ڈے کرکٹ میں 1334 وکٹ حاصل کر چکے ہیں جبکہ سابق ا?سٹریلوی کپتان جو خود بھی مایہ سپنر تھے کا کہنا تھ کہ میرے نزدیک کوئی بھی مرلی دھرن کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتا۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی