کینسر کا خدشہ، نواز شریف کے جسم کا برقی شعاعوں کی مدد سے معائنے کا فیصلہ 

    کینسر کا خدشہ، نواز شریف کے جسم کا برقی شعاعوں کی مدد سے معائنے کا فیصلہ 

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نواز شریف کے جسم کے اندرونی حصوں کا برقی شعاعوں کی مدد سے معائنہ کریں گے جس کا مقصد کینسر کے خدشات دور کرنا ہے۔سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صحت سے متعلق اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق انتہائی اہم ٹیسٹ ہوگا، ڈاکٹرز نواز شریف کا پوزیٹرون ایمشن ٹوموگرافی سکین کریں گے، جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے پلیٹ لیٹس گرنے کی تشخیص کی جائے گی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جدید میڈیکل ٹیسٹ کے نتیجے میں معالجین کو نواز شریف کے مرض کی تشخیص اور علاج میں خاصی مدد ملنے کی امید ہے جبکہ قوم سے اپیل ہے کہ میاں نوازشریف کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کرے۔

نواز شریف /میڈیکل ٹیسٹ

مزید : صفحہ اول